منہ سے بدبو حتم کرنے کے 10 طریقے۔

منہ سے بدبو حتم کرنے کے 10 طریقے۔ 

 اگر آپکے منہ سے بدبو آتی ھے تو آپکے گھر والے دوست
 اسکی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں اس دنیا میں آدھے لوگ ایسے ہیں جن کے منہ سے بدبو آتی ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں آپکو دس ایسے طریقے بتانے لگا ہوں جس سے آپ منہ کی بدبو دور کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔۔

ہمارے منہ سے بدبو آتی کیوں ھے۔؟

 ہر کسی کے جسم میں جراثیم موجود ہوتے ہیں کروڑوں کی تعداد میں جراثیم موجود ہوتے ہیں یہ خوراک کو ہضم کرنے میں اور بھی بہت سے کاموں میں مدد دیتے ہیں  جو ہم کھاتے ہیں اور کچھ ہمارے دانتوں میں رہ جاتا ہے یہ اس کھانے کو کھاتے ہیں اور جب یہ اس کھانے کو کھا رہے ہوتے ہیں اور اسی کھانے کے پروسیس کے درمیان کچھ گیسز بنتی ہیں وہ سلفائڈ گیسز ہوتی ہیں وہ سلفر کنٹیننگ کمپاؤنڈ ہوتے ہیں۔

اسی کی وجہ سے ہمارے منہ سے بدبو آتی ہے۔ اور وہ کمپاؤنڈ جتنے زیادہ بنیں گے اتنی زیادہ بدبو ائے گی۔ اس کا مطلب یہ کہ یہ جراسیم جتنے زیادہ اپ کے منہ میں موجود ہوں گے اتنی زیادہ اپ کے منہ سے بدبو ائے گی ۔جو منہ سے سمیل اتی ہے وہ زیادہ تر اپ کے زبان کے پچھلے حصے سے اتی ہے وہاں پر سب سے زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں  اور وہ جراثیم خوراک کو توڑ رہے ہوتے ہیں گیس پیدا کر رہے ہوتے ہیں اس کی وجہ سے اپ کےمنہ میں سے بدبو اتی ھے۔

جن کا منہ زیادہ تر خشک رہتا ہے اور ان کے منہ میں تھوک
 پیدا نہیں ہوتا ان کے منہ سے زیادہ بدبو اتی ہے۔

منہ سے بدبو حتم کرنے کے 10 طریقے۔ 
اپ ان طریقوں کو استعمال کر کے اپنے منہ سے بدبو ختم کر سکتے ہیں۔

 
:اپنے دانتوں کو روزانہ صاف کریں
اپ نے اپنے دانت روزانہ دو مرتبہ بریش کرے اور کوشش یہ کرنی ہے کہ دانت برش کرنے سے پہلے کھانا نہیں کھانا ایسا نہیں کہ کھانا کھایا اور فورا سے اپ نے دانت برش کر لی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات کھانے کے اندر زیادہ ایسڈ موجود رہتا ہے جیسے مالٹا وغیرہ ، اس طرح کی چیزیں جن کے اندر زیادہ ایسڈ موجود رہتا ھے وہ اپ کے دانتوں کو تھوڑی دیر کے لیے نقصان پہنچا سکتا ہے۔اور جب اپ برش کرتے ہیں اس کی وجہ سے اپ کے دانتوں کی اوپر والی لیئر ڈیمج ہو سکتی ھے اسی لیے دانتوں کو کھانے کے فورا بعد برش نہیں کرنا چاہیے۔ اپ سونے سے پہلے اپنے دانتوں کو برش کر سکتے ہیں۔


:چینگم کا استمغال 
ایسی گمز( چنگم) ملتی ہیں جن کے اندر زایا ٹول(XYLITOL)
کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے تھوک یعنی سلائیوا زیادہ پیدا ہوتا ہے سلائیوا یعنی تھوک اینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے جس کے اندر کیمیکل موجود رہتے ہیں جو جراثیم کو کنٹرول میں رکھتے ہیں زیادہ  نہیں ہونے دیتے۔اور جب یہ جراثیم کنٹرول میں ہوں گے تو اپ کے منہ سے بدبو کم  پیدا ہوگی۔

:(liquid)منہ دھونے کا مائع
 منہ دھونے والے مائع liquid
 جس کو اپ منہ میں رکھ کر کلی کرتے ہیں اس کی وجہ سے بھی وہ کیمیکل جو بدبو پیدا کرتے ہیں وہ مر جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے بھی منہ سے بدبو کم پیدا ہوتی ہے۔


:مسواک کا استعمال کریں
  مسواک کرنا ایک سنت عمل ہے۔جو دانتوں کو صاف کرتا ہے اور منہ کی بدبو دور کرتا ھے۔ مسواک کا استعمال دانتوں کے صاف کرنے کا ایک پرانا اور قدرتی عمل ہے جو جراثیم سے پاک ہے۔


:زیادہ پانی  پینا
اضافی پانی پینا عام طور پر صحت مند رہنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ خشک منہ کے علاج کے لیے، ہر روز کم از کم 8 گلاس پانی پئیں. پانی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور منہ کو صاف رکھنے میں مدد کرتا پے۔ پانی کا کثرت سے استعمال کرنے سے اپ منہ کی بدبو کو دور کر سکتے ہیں۔


: تمباکو نوشی مت کریں
تمباکو نوشی نہ کے اپ کے پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ھے بلکہ منہ کی بدبو کی وجہ بنتی ھے۔اپ تمباکو نوشی چھوڑ کر اپنی منہ کی بدبو کو دور کر سکتے ہیں۔

:ڈینٹسٹ سے رابطے میں رہیں
 منہ کی صفائی کو برقرار رکھیں اور منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے باقاعدگی سے ڈینٹل چیک اپ ضروری ہے۔اور ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر کوئی بھی کیمیکل والی چیز استعمال مت کریں۔

: الائچی کا استعمال کریں 
دارچینی، لونگ اور الائچی میں قدرتی طور پر منہ کی بدبو دور  کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ کھانے کے بعد لونگ یا الائچی کا ایک دانہ چبانا سے منہ کی بدبو کم  ہو سکتی ھے۔


:سبز چائے پئیں
سبز چائے میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیکٹیریا کے خلاف لڑنے اور بدبو کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

کھانے پینے کا خیال رکھیں: کچھ کھانے پینے کی اشیاء جیسے پیاز، لہسن اور. تھوم وغیرہ منہ سے کچھ دیر تک بدبو آسکتی ہے۔ کھانے کے بعد الائچی کے استعمال سے بدبو کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی